محمد عامر جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں بہتر بولر کے طور پر واپس لوٹیں گے بولنگ کوچ

کینگروز سے ٹیسٹ سیریز میں ہمارے پاس تجربہ کار بیٹنگ لائن موجود ہے، کارکردگی اچھی رہے گی، اظہر محمود


Sports Desk October 07, 2018
کینگروز سے ٹیسٹ سیریز میں ہمارے پاس تجربہ کار بیٹنگ لائن موجود ہے، کارکردگی اچھی رہے گی، اظہر محمود۔ فوٹو:فائل

پاکستانی بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ محمد عامر جلد ہی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک بہتر بولر کے طور پر واپس لوٹیں گے۔

اظہر محمود کا کہنا ہے کہ محمد عامر جلد ہی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک بہتر بولر کے طور پر واپس لوٹیں گے۔ آسٹریلیا سے سیریز میں آرام سے انھیں دباؤ سے چھٹکارہ حاصل کرنے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی تکنیکی خامیوں کو دور کرنے کا موقع ملے گا۔

ایک برطانوی ویب سائٹ کیلیے بلاگ میں اظہر محمود نے تحریر کیا ہے کہ کینگروز سے ٹیسٹ سیریز میں ہمارے پاس تجربہ کار بیٹنگ لائن موجود ہے، کارکردگی اچھی رہے گی۔

ایشیا کپ میں شکست کے حوالے سے انھوں نے کہاکہ لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ ایک نوجوان ٹیم اور پلیئرز کیلیے سیکھنے کا دور ہے، خود ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف بھی سیکھ رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔