ایشیا کپ میں 6 راتیں نہیں سو سکا اب نیند پوری ہورہی ہے سرفراز احمد

دبئی ٹیسٹ میں محمد حفیظ کو کھلانے کا فیصلہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کی بیٹنگ فارم اور اسپن بولنگ کو دیکھتے ہوئے کیا، کپتان


Sports Desk October 07, 2018
دبئی ٹیسٹ میں محمد حفیظ کو کھلانے کا فیصلہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کی بیٹنگ فارم اور اسپن بولنگ کو دیکھتے ہوئے کیا، کپتان۔ فوٹو: اے ایف پی

کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں 6 راتیں سو نہیں سکا تھا لیکن اب نیند پوری ہورہی ہے۔

سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل 6 راتیں سو نہیں سکا تھا لیکن اب نیند پوری ہورہی ہے، میری توجہ آسٹریلیا سے سیریز جیتنے پر ہے۔

کپتان نے کہا کہ دبئی ٹیسٹ میں محمد حفیظ کو کھلانے کا فیصلہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کی بیٹنگ فارم اور اسپن بولنگ کو دیکھتے ہوئے کیا، آل راؤنڈر بطور پانچویں بولرکار آمد ثابت ہوسکتے ہیں،امید ہے کہ وہ اپنی اچھی فارم کا سلسلہ کینگروز کیخلاف ٹیسٹ میچز میں بھی برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔