سرفراز احمد پر آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کافی دباؤ ہوگا وقار یونس

کو معمولی برتری حاصل ہے تاہم ایشیا کپ میں ناکامی کی وجہ سے ٹیم اور کپتان دونوں پر دباؤ ہوگا، سابق کوچ


Sports Desk October 07, 2018
کو معمولی برتری حاصل ہے تاہم ایشیا کپ میں ناکامی کی وجہ سے ٹیم اور کپتان دونوں پر دباؤ ہوگا، سابق کوچ۔ فوٹو : فائل

سابق کپتان وقار یونس کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں سرفراز احمد پر کافی دباؤ ہوگا۔

وقار یونس نے کہا ہے کہ 2ٹیسٹ کی اس سیریز کے حوالے سے کوئی بھی پیشگوئی کرنا بہت ہی مشکل ہے کیونکہ دونوں ہی ٹیمیں مختلف تنازعات اور مسائل کا شکار ہیں۔

سابق کوچ نے کہا کہ آپ کسی بھی چیز کی توقع کرسکتے ہیں، اگرچہ پاکستان کو معمولی برتری حاصل ہے تاہم ایشیا کپ میں ناکامی کی وجہ سے ٹیم اور کپتان دونوں پر دباؤ ہوگا، دیکھنا یہ ہے کہ سرفراز کس طرح اس دباؤ سے نمٹتے ہیں، انھیں خود کو پُرسکون رکھنے کی ضرورت ہے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔