کنگنارناوت کا ہدایت کار وکاس بہل پر جنسی ہراسانی کا الزام

اداکارہ تنوشری دتہ کے بعد بالی ووڈ کی دیگر اداکارائیں بھی جنسی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھارہی ہیں


ویب ڈیسک October 07, 2018
ہدایت کار وکاس بہل نے صرف مجھے ہی نہیں بلکہ دیگر خواتین کو بھی جنسی طور پر ہراساں کیا، کنگنا رناوت فوٹو:فائل

بالی ووڈ میں جنسی ہراسانی کے خلاف مہم چل پڑی ہےاداکارہ تنوشری دتہ کے بعد کنگنارناوت نے بھی ہدایت کار وکاس بہل پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کردیا۔

تنوشری دتہ اور ناناپاٹیکر تنازعے کے بعد بالی ووڈ میں جنسی ہراسانی کے مزید واقعات سامنے آرہے ہیں، حال ہی میں اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم''کوئین''کے ہدایت کار وکاس بہل پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے صرف کنگنا کو نہیں بلکہ دیگر خواتین کو بھی جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بالی ووڈ انڈسٹری تنوشری دتہ کے حق میں اٹھ کھڑی ہوئی

کنگنا رناوت نے کہا کہ ہم جب بھی کسی پارٹی میں ملتے تھے وکاس بہل مجھے نامناسب انداز سے چھوتا تھا، یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے اور صرف میرے ساتھ ہی نہیں دیگر لڑکیوں کے ساتھ بھی اس کا رویہ ایسا ہی تھا۔ وکاس بہل کےاس برتاؤ کے خلاف ماضی میں ایک خاتون نے آواز بھی اٹھائی تھی تاہم اس کی آواز دبادی گئی لیکن مجھے اس لڑکی پر یقین ہے اور اس کی حمایت کرنے پر مجھے کئی اچھی فلموں سے ہاتھ بھی دھونے پڑے تھے۔

دوسری جانب نامور بھارتی گلوکار کیلاش کھیر پر بھی ایک خاتون بھارتی صحافی نتاشا نے جنسی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ 2006 میں جب وہ کیلاش کھیر کے گھر ان کا انٹرویو لینے گئی تھیں اس دوران کیلاش کھیر نے انہیں نامناسب انداز میں چھواتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔