دوتہائی مینڈیٹ نوازشریف کو مشکلات کیطر ف لے جارہا ہے شیخ رشید

نوازشریف سے منافقت والا ہاتھ نہیں ملایا، بجٹ پر شورمچاؤں گا، ’’تکرار‘‘ میں گفتگو

نوازشریف سے منافقت والا ہاتھ نہیں ملایا، بجٹ پر شورمچاؤں گا، ’’تکرار‘‘ میں گفتگو. فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ دوتہائی اکثریت کا مینڈیٹ نوازشریف کو مشکل حالات کی طر ف لے جا رہا ہے۔

پہلی مرتبہ فوج نے الیکشن سے دور رہ کر سیاستدانوں کو موقع دیا ہے اس نے سارے الزامات اپنے اوپر لے لیے ہیں اب ان کو ڈلیور کرنا چاہیے، ایکسپریس نیوزکے پروگرام تکرار میں میزبان عمران خان سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ کون ساسیاستدان ہے جس نے اسٹیبلشمنٹ کے گھونسلے میں وقت نہیں گزارا، لیکن جب ایوان میں تقریریں ہوں گی تو پھر وہ ضرور سوچیں گے ، میں توکہتا ہوں کہ بڑے گھر میں رہو سیکیورٹی بھی لو لیکن اچھی پالیسی دو اور عوام کو بھی تحفظ دو۔پاکستان میں جو بھی پالیسی بنتی ہے غریب آدمی کے لیے نہیں بنتی سب گاڑیوں والوں کے لیے بنتی ہے۔




مخدوم جاوید ہاشمی جذباتی آدمی ہیں انہوں نے جو تقریر کی اس پر تبصرہ بھی وہی کرسکتے ہیں میں تو پی ٹی آئی کا مفت میں کیس لڑرہا ہوں میں ان کی پارٹی میں نہیں ہوں۔ ایوان میں نوازشریف سے منافقت والا ہاتھ نہیں ملایا ۔طالبان سے مذاکرات ہونے چاہئیں ۔ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہے خزانہ خالی ہے بجٹ سرپر ہے ۔میں تو بجٹ کے موقع پر بہت شور مچاؤں گا ان کے منشور کی کاپیاں ساتھ لے کر جاؤں گا اور بتاؤں کہ عوام نے ان باتوں پر ن لیگ کو ووٹ دیا تھا اپنے منشورکو پورا کریں اسحاق ڈار غلط دستاویزات بنانے میں ماہر ہے مجھے بجٹ کے موقع پر اس سے کوئی اچھی امید نہیں ہے۔

پاکستان کی دولت گینگ آف فائیو کے پاس ہے دوسیاست سے آؤٹ ہوچکے ہیں۔اب لیپ ٹاپ یا سوزوکیوں سے کام نہیں چلے گا اب ڈلیور کرنا ہوگا،نوازشریف کو خنجراب میں ٹرین چلانے کی نہیں کراچی میں جانے کی ضرورت ہے۔ وقت آگیا ہے کہ ملک کے غداروں کو پھانسی پرلٹکایا جائے ۔نوازشریف کو کمزور نہیں ہونا چاہیے میں ان کے لیے دعاگو ہوں ،طالبان اور ایم کیو ایم کی آخری لڑائی کراچی میں ہوگی ۔

 
Load Next Story