محکمہ صحت پنجاب نے نوزائیدہ بچوں کیلئے ایکسپائر وٹامن خوراک تقسیم کردی

محکمہ صحت پنجاب کا سنگین غفلت کا مظاہرہ، زائد المیعاد ساشوں کی فراہمی نے بچوں کی زندگیوں کو خطرہ سے دوچار کردیا


Numainda Express October 07, 2018
محکمہ صحت پنجاب کا ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ویک کے دوران سنگین غفلت کا مظاہرہ فوٹو:اسکرین گریب

محکمہ صحت پنجاب نے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ویک کے دوران سنگین غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوزائیدہ بچوں کیلئے ایکسپائر ملٹی وٹامن خوراک تقسیم کردی۔

پنجاب بھر میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے ہفتہ صحت و غذائیت منایا جا رہا ہے۔ لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں محکمہ صحت کی جانب سے ملٹی وٹامن ساشے فراہم کیے گئے جو ایکسپائر نکلے۔ زائدالمیعاد خوراک کی تقسیم سے بچوں کی زندگیاں خطے سے دوچار ہوگئیں تاہم محکمہ صحت کے حکام نے اس سنگین غفلت پر آنکھیں بند کر لیں۔

محکمہ صحت کے عملہ کی جانب سے نیوٹریشن ویک کے دوران 6 سے 24 ماہ کے بچوں میں غذائی کمی دور کرنے کیلئے ملٹی وٹامن ساشے بلامعاوضہ فراہم کیے جا رہے ہیں، تاہم یہ ساشے گزشتہ ماہ ایکسپائر ہو چکے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ سے زائد بچوں کو یہ خوراک دی جاچکی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے زائد المیعاد ساشوں کی فراہمی بچوں کی زندگیوں کو خطرہ سے دوچار کر سکتی ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے واقعے کا نوٹس لینے اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں