حکومت نے بے گھر افراد کیلئے رہائشی منصوبے پر ابتدائی کام مکمل کرلیا

وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے منصوبے کا باضابطہ اعلان کریں گے


ویب ڈیسک October 07, 2018
بے گھر افراد نادرا کی جانب سے جاری کردہ فارم مکمل کرکے جمع کرائیں گے۔ فوٹو:فائل

حکومت نے بے گھر افراد کیلئے رہائشی منصوبے پر ابتدائی کام مکمل کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد کو چھت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جس کے تحت 50 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ وفاقی حکومت نے بے گھر افراد کے لئے منصوبے پر ابتدائی کام مکمل کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے منصوبے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کے اعلان کے لئے دس اکتوبر کی تاریخ تجویز کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی سرکاری رہائشی اسکیم 5 سال میں شروع نہ کی جاسکی

وزیراعظم پائلٹ پراجیکٹ اور منصوبے کی دیگر تفصیلات جاری کریں گے۔ وفاق میں اپنا گھر اتھارٹی کے لئے قانون سازی ہوگی جبکہ مرکز اور چاروں صوبوں میں 'اپنا گھر' اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ وزیراعظم کے اعلان کے بعد بے گھر افراد کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوجائے گا۔ بے گھر افراد رہائش کے حصول کے لیے نادرا کی جانب سے جاری کردہ فارم مکمل کرکے جمع کرائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں