
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی طرف سے لیٹر کے ذریعے پی ایچ ایف کو باقاعدہ آگاہ کیا گیا ہےکہ 4 ٹیموں نے ایونٹ کے لئے کنفرمیشن دی ہے جبکہ مزید 2 ٹیمیں آئندہ 2 ہفتوں میں اپنی شرکت کے بارے میں اطلاع دیں گی۔
سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز احمد سینئر نے ایکسپریس کو بتایا کہ اے ایچ ایف نے چھ ملکی ٹورنامنٹ ری شیڈول کر دیا ہے اور 4 ٹیموں نے پاکستان آنے کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ اومان، قطر، بنگلہ دیش، سری لنکا، قازقستان اور افغانستان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔
سیکرٹری فیڈریشن کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد سے نہ صرف پاکستان کے میدان آباد ہوں گے بلکہ شائقین کو بھی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔