سندھ کے شہری علاقے بھی دھرتی کاحصہ ہیں ڈاکٹرنصرت

صوبے میں دیہی علاقوں کے نمائندوں کی حکومت ہے،شہری سندھ کی کوئی نمائندگی نہیں.


Express Desk June 09, 2013
صوبے میں دیہی علاقوں کے نمائندوں کی حکومت ہے،شہری سندھ کی کوئی نمائندگی نہیں. فوٹو : ایکسپریس نیوز

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹر نصرت نے کہاہے کہ سندھ کی موجودہ حکومت دیہی سندھ کے نمائندوں کی حکومت ہے۔

جس میں شہری سندھ کی کوئی نمائندگی نہیں۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ صوبہ سندھ صرف دیہی سندھ کانام نہیں بلکہ سندھ کے شہری علاقے بھی سندھ دھرتی کاحصہ ہیں۔ڈاکٹرنصرت نے کہاکہ ہمارے آباؤ اجداداپناسب کچھ پاکستان کے نام پرقربان کرکے یہاں آئے تھے،ہمیں امیدتھی کہ یہاں سب پاکستانی بن کررہیں گے اورایک دوسرے کے حقوق کااحترام کریں گے اورسب کے ساتھ مساوی سلوک ہوگالیکن یہ امر افسوسناک ہے کہ65برس گزر جانے کے باوجودآج تک لسانی وعلاقائی نفرتیں اورعصبیتیں ختم نہیں ہوپائیں۔



اسی لسانی عصبیت اورتفریق کے باعث مہاجروں میں بھی احساس محرومی تیزی سے پروان چڑھ رہاہے۔ڈاکٹرنصرت نے کہاکہ اگرلسانی تفریق اورعصبیت کایہ عمل اسی طرح جاری رہااورلوگوں کوامتیازی سلوک کانشانہ بنایاجاتارہاتویہ عمل شہری سندھ میں پائے جانے والے احساس محرومی میں مزیداضافے اورسندھ کے مستقل باشندوں میں دوریاں پیداکرنے کاسبب بنے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں