کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جاری پولیس افسر اور اے این پی کے2کارکنوں سمیت6ہلاک
جمشیدکوارٹرزمیں گلی میں بیٹھے3افرادفائرنگ سے ہلاک،2اے این پی کےکارکن،ایک ان کادوست تھا، واقعے کے بعدکشیدگی،کاروباربند.
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس افسراوراے این پی کے 2 کارکنوں سمیت6 افرادہلاک اور6زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جمشیدکوارٹرزکے علاقے گوشت والی گلی میں بیٹھے ہوئے3افرادپرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں سول اسپتال لیجایا گیاجہاں تینوں افرادزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ، ہلاک ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ نوید اعوان ، 45 سالہ سرفراز خان اور 28 سالہ مختار کے نام سے کی گئی،واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی اور خوف و ہراس پھیل گیاجبکہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دکانیں و کاروبار بند کرا دیا جس کی وجہ سے لسبیلہ چوک سے گرومندر سمیت ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ دو گروپوں میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری چپقلش کانتیجہ ہے۔پولیس ذرائع کاکہناہے کہ مقتولین کاشاہدبکک گروپ سے تنازع چل رہا تھا۔
ہلاک ہونے والے نوید اعوان اور سرفراز خان عوامی نیشنل پارٹی لسبیلہ وارڈ کے صدر اورجنرل سیکریٹری ہیں جبکہ ہلاک ہونے والا تیسرا شخص ان کادوست تھا۔پیرآبادکے علاقے قصبہ موڑK ایریاکے قریب موٹرسائیکل سوارنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر 58سالہ شیرمحمدجاں بحق ہوگیا،ملزمان فرار ہوگئے،مقتول اپنی ڈیوٹی پر جانے کے لیے گھر سے نکلا تھا کہ گھات لگائے ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی ، وہ اقبال مارکیٹ تھانے میں تعینات اورانٹیلیجنس ڈیوٹی پر مامور تھا مقتول 3 لڑکوں اور 3 لڑکیوں کا باپ اور اس کا آبائی تعلق سرگودھا سے تھا،مقتول افسر نے چند روز قبل اس نے انتہائی خطرناک ٹارگٹ کلر جواد شیخ کو گرفتار کیا تھااور شبہ ہے کہ پولیس افسرکا قتل اسی سلسلے کی کڑی ہو سکتی ہے ۔
واردات کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے قصبہ کالونی اوربنارس سمیت ملحقہ علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ پولیس چوکی جام گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے36سالہ داول خان ہلاک ہوگیا،مقتول کا آبائی تعلق وزیرستان سے تھا اور وہ چند روز قبل ہی اپنے رشتے داروں سے ملنے ان کے گھرسہراب گوٹھ آیاتھا نیپئر کے علاقے گھاس منڈی کے قریب فائرنگ سے17 سالہ ذیشان،بلدیہ ٹاؤن کے علاقے9نمبر کے قریب فائرنگ سے 22 سالہ شمشاد،ماڑی پور پیپلز اسٹیڈیم کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ عقیل جبکہ کھارادر کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد 25 سالہ فاروق اور 27 سالہ علی اصغر زخمی ہوگئے ۔
رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق لیاری ہنگورہ آبادمیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے رکشا سوار32سالہ عارف بلوچ ہلاک ہو گیا،مقتول لیاری دبئی چوک پنجگوری محلے کارہائشی اور موٹر مکینک تھا ۔کلری تھانے کی حدود ماڑی پور روڈ نالہ اسٹاپ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے24سالہ آصف بلوچ بلوچ زخمی ہو گیا،مضروب کی حالت تشویشناک ہے۔کھارادر کے علاقے مہران بیکری والی گلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے50 سالہ حلیمہ بائی زخمی ہو گئی۔