شہر میں حالات کی خرابی کی ذمے دار سندھ حکومت ہےامین الحق

وقاص علی شہدا قبرستان میںسپردخاک،نمازجنازہ میں اراکین رابطہ کمیٹی و دیگر کی شرکت


Staff Reporter June 09, 2013
رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق صحافیوں سے گفتگو کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

رنچھوڑلائن میں گزشتہ شب گینگ وارکے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے متحدہ قومی موومنٹ رنچھوڑلائن سیکٹرکے کارکن وقاص علی شہیدکو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں شہدا قبرستان عزیزآباد میں سپردخاک کردیاگیا۔

بعدازاں وقاص علی شہیدکا جنازہ جلوس کی شکل میں ان کی آخری آرام گاہ شہدا قبرستان عزیز آباد لے جایا گیا ، جہاںایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عادل خان، امین الحق ، احمدسلیم صدیقی، کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج ڈاکٹرندیم احسان، اراکین تنظیمی کمیٹی اور ایم کیو ایم کے ذمے داران وکارکنان نے جنازے کوکاندھادیا، اس سے قبل وقاص علی شہیدکی نمازجنازہ بعد نمازظہربارہ امام بارگاہ نزد پان منڈی میں اداکی گئی، نمازجنازہ میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی دلاورخان، ایم کیوایم رنچھوڑلائن سیکٹرکمیٹی کے ارکان، یونٹ کمیٹیوں عہدیداران، کارکنان، ہمدردوں اور شہید کے عزیزو اقارب نے شرکت کی اوروقاص علی شہیدکوان کی تنظیمی خدمات پرزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کی مغفرت،درجات کی بلندی اورسوگواران لواحقین کے صبرجمیل کیلیے فاتحہ خوانی کی۔



وقارعلی کی گینگ واردہشت گردوںکے ہاتھوں المناک شہادت پر ہر آنکھ اشکبار تھی جبکہ شہیدکے والد، بھائی، بہنیںاوردیگرعزیزواقارب اورایم کیوایم کے کارکنان شدت غم سے نڈھال تھے،علاوہ ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عادل خان ،احمدسلیم صدیقی ، وقاص علی شہیدکے ضعیف والد اورجواںسال بھائی کے ہمراہ وقارعلی شہیدکی شہدا قبرستان میںتدفین کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق نے گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے اندھا دھندفائرنگ کرکے ایم کیوایم رنچھوڑلائن سیکٹرکے کارکن وقاص علی کوشہیدکرنے کی سخت ترین الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری اوروزیراعظم میاںمحمد نوازشریف سے مطالبہ کیاکہ ہے کہ وہ گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے ذمے داران،کارکنان اور ہمدردوںکے قتل کے واقعات کاسختی سے نوٹس لیںاورسوموٹوایکشن لیتے ہوئے گینگ وارکے دہشت گردوں سے کراچی کے عوام اورتاجروں کو نجات دلائی جائے۔



انھوںنے کہاکہ کراچی میںایم کیوایم کے ذمے داران وکارکنان ، ہمدردوںسمیت تاجروںکے بہیمانہ قتل ،بھتہ خوری اوراغوا برائے تاوان کی وارداتیں سندھ حکومت کی ملی بھگت ہے،متحدہ قومی موومنٹ جمہوریت پسند پرامن سیاسی جماعت ہے جوکارکنان اورہمدردوںکے قتل وغارتگری کے واقعات پرسراپااحتجاج ہے،پچھلے کچھ دنوں سے ایم کیو ایم کے خلاف جوکچھ بھی کیاجارہاہے خصوصاًکارکنان وذمے داران کی قتل وغارتگری ، شہر میں بھتہ خوری، تاجروں اور صنعتکاروںکے اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوںمیںجوتیزی آئی ہے اس پر ہم سمجھتے ہیںکہ اس میںسندھ حکومت بلواسطہ یا بلا واسطہ ملوث ہے،حکومت سندھ کراچی کے حالات کی خرابی کی مکمل ذمے دارہے جودہشت گردوں کی سرپرستی کررہی ہے،گینگ وار کے دہشت گردوں نے گزشتہ چند دنوںکے دوران ہمارے درجن سے زائد کارکنان اورہمدردوںکوفائرنگ اور اغوا کے بعد بہیمانہ تشددکا نشانہ بناکر بے دردی سے شہید کردیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں