شاہراؤں پر بدترین ٹریفک جام منٹوں کا سفر میں طے

لیاقت آباد ، آئی آئی چندریگرروڈ، نیٹی جیٹی پل ، ایم ٹی خان روڈ،کورنگی اور ایم اے جناح روڈ پرسیکڑوں گاڑیاں پھنسی رہیں.


Staff Reporter June 09, 2013
سڑکوں سے ٹریفک پولیس کے اہلکار غائب، شہریوں نے ٹریفک کنٹرول کیا،ٹریفک پولیس میں سنجیدہ افسران کو تعینات کیا جائے، شہری. فوٹو: ایکسپریس

شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام رہا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

منٹوں کا سفرگھنٹوں میں طے ہوا اس موقع پر سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ ایمبولینسیں بھی ٹریفک جام میں پھنسی رہیں جس میں موجود مریض تڑپتے رہے،ٹریفک جام کے بعد ٹریفک پولیس کے اہلکار سڑکوں سے غائب ہوگئے اور شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک کنٹرول کیا ، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس میں سنجیدہ اور عملی اقدامات کرنے والے افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں ، تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور شہر کی تقریباً تمام بڑی شاہراہوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔



میری ویدر ٹاور ، نیٹی جیٹی پل ، ایم ٹی خان روڈ ، ماڑی پور روڈ ، آئی آئی چندریگر روڈ ، ڈینسو ہال ، جامع کلاتھ ، بولٹن مارکیٹ ، ایم اے جناح روڈ ، نیو ایم اے جناح روڈ ، پریڈی اسٹریٹ ، صدر ، ریگل ، برنس روڈ ، نیو پریڈی اسٹریٹ ، نمائش چورنگی ، گرومندر ، لسبیلہ ، ناظم آباد ، تین ہٹی ، لیاقت آباد ڈاکخانہ ، کریم آباد ، عائشہ منزل ، واٹر پمپ ، سہراب گوٹھ ، ہوٹل میٹروپول ، شارع فیصل ، ایف ٹی سی ، کورنگی روڈ ، ایکسپریس وے ، بلوچ کالونی ، کارساز ، ڈرگ روڈ ، ناتھا خان پل ، ایئرپورٹ ، ملیر ہالٹ ، ملیر پندرہ ، قائد آباد اور دیگر شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ، ٹریفک جام میں ایمبولینسیں بھی پھنسی رہیں جن میں موجود مریض تڑپتے رہے۔

ایمبولینس ڈرائیور ہوٹر بجا کر راستہ مانگتے رہے لیکن ٹریفک جام کے باعث وہ مجبور رہے،متعدد گاڑیوں میں ایندھن بھی ختم ہوگیا جس سے متعدد افراد اپنی گاڑیاں چھوڑ کر پیدل ہی روانہ ہوگئے،مسافر بسوں میں موجود خواتین کو خصوصی طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، سرشام دفاتر سے نکلنے والے افراد گھروں کو انتہائی تاخیر سے پہنچے جس سے ان کے اہل خانہ پریشان ہوگئے اور وہ ٹیلی فون پر ان کی خیریت دریافت کرتے رہے ، ٹریفک جام کے دوران سڑکوں سے ٹریفک پولیس کے اہلکار غائب ہوگئے ، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک جام کی صورتحال پر قابو پایا اور خود ہی ٹریفک کنٹرول کیا ، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ خدارا ایسے اہل افسران کو ٹریفک پولیس میں تعینات کریں جوکہ شہریوں کو ٹریفک جام کی صورتحال سے نجات دلانے میں نہ صرف سنجیدہ ہوں بلکہ عملی طور پر اقدامات بھی کرسکیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں