چیف جسٹس کا لاہور میں پولیس انسپکٹر پر وکلا کے تشدد کا نوٹس
چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کو 13 اکتوبر کو واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے
چیف جسٹس پاکستان نے لاہور میں سب انسپکٹر پر وکلا کے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو 13 اکتوبر کو واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہور میں وکلا کی جانب سے سب انسپکٹر پر تشدد کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے، چیف جسٹس نے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیا اور آئی جی پنجاب کو 13 اکتوبر کو واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس نے وائس چیئرمین بار کونسل احسن بھون اور جنرل سیکرٹری لاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے پولیس اہلکار پر تشدد کیا تھا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔