ن لیگ حقیقی جمہوری کلچر کو فروغ دے گیغوث علی شاہ
کابینہ کا انتخاب دلیل ہے نوازشریف عوام کی خدمت کرناچاہتے ہیں.
ISLAMABAD:
پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک میں حقیقی جمہوری کلچر کو فروغ دے گی.
ہم پاکستان کی تمام جمہوری قوتوں کو اپنے ساتھ لے کرچلنے کے عزم کے ساتھ میدان میں نکلے ہیں، میاں محمد نوازشریف نے اقتدار کے بجائے اقدار کو فروغ دینے کاتہیہ کیا ہواہے، (ن) لیگ کی کابینہ کا انتخاب اس بات کی دلیل ہے کہ نوازشریف عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کا حل چاہتے ہیں، وہ کراچی ائیرپورٹ پر کارکنوں کے سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے ماضی میں بھی پاکستان کی خدمت کی اور آئندہ بھی عوامی خدمات کاسلسلہ جاری رہے گا، نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو دنیا کی ترقی یافتہ اقوام میں شامل کرنے کے لیے (ن) لیگ نے بہترین کابینہ کا انتخاب کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کی کامیابیوں کا سفر وہیں سے شروع کرناچاہتے ہیں جہاں سے انھیں 1999میں روکا گیا تھا، مسلم لیگ(ن) پاکستان کوماضی کے مسائل سے نکال کر قائداعظم محمد علی جناح کا حقیقی پاکستان بنائے گی، سندھ میں (ن) لیگ کے کارکنوں کے ساتھ سندھ کے ہر باشندے کے حقوق کے تحفظ کی جد و جہدجاری رہے گی، حکومت سندھ کی ذمے داری ہے کہ سندھ کے ان علاقوں میں ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے جنھیں گزشتہ دور حکومت میں نظر اندازکیا گیا تھا، انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے جس طر ح ماضی میں ملک کے ہر حصے کی ترقی و خوشحالی کو اپنا نصب العین بنا رکھا تھا، انشااللہ موجودہ دور حکومت میں بھی ہم پاکستان کے پانچوں صوبوں کوکشمیر سمیت پوری توجہ دیں گے اور ہر پاکستانی کے آنگن کو روشن پاکستان کی کرنوں سے منور کریں گے۔