
یونان کے ایک ڈیزائنر نے کیوڈیا نامی یہ چھڑی تیار کی ہے۔ مضبوط اور ہلکی پھلکی چھڑی ہمہ وقت بالکل سیدھی رہتی ہے۔ اگر آپ اسے ہاتھ سے چھوڑ بھی دیں تب بھی یہ ادھر ادھر ڈولنے کے بعد زمین سے لگ کر سیدھی ہوجاتی ہے جسے تھامنا آسان ہوتا ہے۔

ڈیزایننگ کے دوران اس کا مرکزِ ثقل (سینٹر آف گریویٹی) اس کے نچلے حصے میں رکھا گیا ہے ۔ کیوڈیا اسٹک کے ذریعے بزرگ اور عمر رسیدہ افراد بہت سہولت سے چل پھر سکتے ہیں۔ بڑھاپے کی وجہ سے اگر اسٹک ہاتھ سے گر بھی جائے تو وہ سیدھی ہوجاتی ہے اور اسے تھامنا آسان رہتا ہے۔ سیسے سے بنی یہ چھڑی ہلکی پھلکی اور مضبوط ہے اس کی نوک بھی زمین پر اچھی طرح جمی رہتی ہے اور بزرگ افراد کو پھسلنے سے بچاتی ہے۔

یونانی ڈیزائنر مائیکل دیماؤ کی بوڑھی والدہ کے گھٹنے کمزور ہیں اور انہیں دیکھتے ہوئے ہی یہ چھڑی بنائی گئی ہے۔ اس میں سیسے کے علاوہ کیولر 49 نامی ایک مٹیریل بھی استعمال کیا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔