جزوقتی اغوا کی وارداتوں پر فی الفور قابو پایا جائے آئی جی

اغوا برائے تاوان کی وارداتوں پر غیر معمولی انسدادی حکمت عملی موثر بناکر قابو پایا جائے


Staff Reporter June 09, 2013
اغوا برائے تاوان کی وارداتوں پر غیر معمولی انسدادی حکمت عملی موثر بناکر قابو پایا جائے۔ فوٹو: فائل

آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے شہر میں جزوقتی اغوا برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی اطلاعات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت جاری کی ہیں کہ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے غیر معمولی انسدادی حکمت عملی کے تحت انتہائی ٹھوس اور موثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

 

آئی جی سندھ نے کہا کہ شہر میں ایسی وارداتوں کے حوالے سے درج مقدمات میں جرائم کا طریقہ کار ، مقام ، وقت ، ملوث ملزمان کے حلیے ، واردات میں استعمال کی جانیوالی گاڑی و موٹر سائیکل اور بالخصوص ملزمان کی تعداد پر مشتمل تفصیلات کا بغور جائزہ لیکر پولیس زونز اور ضلعوں کی سطح پر مستعد اور چوکنا پولیس افسران و اہلکاروں پر مشتمل موٹر سائیکل اسکواڈ تشکیل دیے جائیں۔



تاکہ علاقوں اور بالخصوص جائزہ رپورٹ کے تناظر میں ایسے جرائم سے متاثرہ علاقوں میں موبائل پٹرولنگ ، پکٹنگ اور تعیناتی کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل اسکواڈ کے خصوصی دستوں کو بھی حرکت میں رکھتے ہوئے شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے تمام تر اقدامات کیے جاسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |