سندھ کے تعلیمی اداروں میں انرجی اور سافٹ ڈرنکس پر پابندی عائد

اسکولز اور کالجز میں غیر معیاری چپس اور اسنیکس پر بھی پابندی لگادی گئی


ویب ڈیسک October 07, 2018
سندھ فوڈ اتھارٹی نے سافٹ ڈرنک سمیت دیگر غیر معیاری اشیا پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا

سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں انرجی، سافٹ اور کاربونیٹڈ ڈرنکس کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں انرجی، سافٹ اور کاربونیٹڈ ڈرنکس کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اس کے علاوہ اسکولز اور کالجز میں غیر معیاری چپس اور اسنیکس پر بھی پابندی لگادی گئی۔

دوسری جانب ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن نے بھی پابندی پر عمل درآمد کروانے کے لیے تعلیمی اداروں کو خط لکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ 5 ستمبر کو سندھ فوڈ اتھارٹی نے سافٹ ڈرنک سمیت دیگر غیر معیاری اشیا پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |