شیخ رشید نے انتخابی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں

شیخ رشید این اے 60 میں ناشتے کی آڑ میں انتخابی مہم چلاتے رہے


ویب ڈیسک October 07, 2018
شیخ رشید این اے 60 میں ناشتے کی آڑ میں انتخابی مہم چلاتے رہے (فوٹو: فائل)

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے این اے 60 کے ضمنی انتخاب کے لیے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی انتخابی مہم چلا کر الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں اڑا دیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید سرعام الیکشن کمیشن کے انتخاب سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرتے رہے، اتوار کو وفاقی وزیر این اے 60 میں شیڈول ضمنی انتخاب کے لیے حلقے میں پہنچے اور ناشتے کی آڑ میں انتخابی مہم چلاتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات؛ پی ٹی آئی کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا اعلان

وفاقی وزیر میڈیا کی نظر سے نہ بچ سکے اور انہیں میڈیا نے گھیر لیا۔ میڈیا کی اچانک موجودگی پر وفاقی وزیر پریشان ہوگئے جب کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے میڈیا کو تقریب کی کوریج سے روک دیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن قوانین کے تحت کوئی بھی وزیر اپنی پارٹی یا کسی بھی حلقے میں انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا۔ این اے 60 میں ضمنی انتخاب 14 اکتوبر کو ہوں گے اور اس حلقے سے حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوار شیخ راشد شفیق ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |