محمود خان اچکزئی کا پشتون اکائیوں پر مشتمل نیا صوبہ بنانے کا مطالبہ

داخلہ و خارجہ پالیسی سمیت آزاد فیصلے سیاست دانوں کو کرنے دئیے جائیں، محمود خان اچکزئی


ویب ڈیسک October 07, 2018
داخلہ و خارجہ پالیسی سمیت آزاد فیصلے سیاست دانوں کو کرنے دئیے جائیں، محمود خان اچکزئی (فوٹو: فائل)

سربراہ پشتونخوامیپ محمود خان اچکزئی نے پشتون اکائیوں پر مشتمل نیا صوبہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سربراہ پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی کا اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم احتساب کے خلاف نہیں لیکن جج، جرنیل اور صحافیوں سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے کیوں کہ آئین کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ قوموں کا معاہدہ ہے۔

محمود خان نے کہا کہ آئین پاکستان کی پاس داری تمام اداروں کے فرائض میں شامل ہے لیکن ملک میں داخلہ خارجہ پالیسی سمیت آزاد فیصلے سیاست دانوں کو کرنے دئیے جائیں۔

سربراہ پشتونخوامیپ نے مطالبہ کیا کہ پشتون اکائیوں پر مشتمل نیا صوبہ بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں