نواز شریف سمیت اہل خانہ کی شہباز شریف سے ملاقات
میں نے قوم کی خدمت کی ہے، ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں کی، شہباز شریف
آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے نیب لاہور میں نواز شریف سمیت شریف خاندان نے ملاقات کی۔
ترجمان نیب کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کے اہل خانہ نے نیب لاہور میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات رات 8 بجے سے سوا 9 بجے تک جاری رہی۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
ذرائع کے مطابق شریف خاندان سے ملاقات کے دوران شہباز شریف اپنے موقف پر قائم رہے اور کہا کہ میں نے قوم کی خدمت کی ہے، ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں کی۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار ہیں۔ نیب کے مطابق شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے آشیانہ ہاؤسنگ منصوبے میں میرٹ پر ٹھیکا لینے والی کمپنی کا کنٹریکٹ منسوخ کرا کے اپنی من پسند کمپنی کو ٹھیکا دلوایا جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔