وادی تیراہ اور کرم ایجنسی میں فورسز کی پیشقدمی کئی علاقوں سے شرپسندوں کا صفایا

وادی تیراہ میں حیدر کانڈوئی اور کرم ایجنسی کے علاقے محمدی ٹاپ میں عسکریت پسندوں کا صفایا کردیا گیا ہے، آئی ایس پی آر

آپریشن کے دوران 35 دہشت گرد ہلاک اور 15 زخمی جبکہ ایک سیکیورٹی اہل کار شہید ہوا۔ فوٹو : فائل

سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ اور کرم ایجنسی میں کارروائی کرکے کئی علاقوں سے عسکریت پسندوں کا صفایا کردیا ہے۔




آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کرم ایجنسی اور خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے 6، 7 اور 8 جون کو نمایاں کامیابیاں حاصل کیں ہیں ۔ جس کے نتیجے میں وادی تیراہ میں حیدر کانڈوئی اور کرم ایجنسی کے علاقے محمدی ٹاپ میں عسکریت پسندوں کا صفایا کردیا گیا ہے۔ خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 35 دہشت گرد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے، کارروائی کے دوران ایک سیکیورٹی اہل کار شہید اور 5 زخمی بھی ہوئے۔


واضح رہے کہ کرم ایجنسی اور خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے جس کے دوران اب تک سیکڑوں شر پسند ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔


Load Next Story