پاکستانی پہلوان نے ورلڈ بیچ ریسلنگ چمپئن شپ جیت لی

90 کلو گرام کیٹگری میں انعام بٹ نے جارجیا کے پہلوان کو 1-3 سے چت کیا


ویب ڈیسک October 08, 2018
90 کلو گرام کیٹگری میں انعام بٹ نے جارجیا کے پہلوان کو 1-3 سے چت کیا ۔ فوٹو : ٹویٹر

پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے ترکی میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ چمپئن شپ جیت لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی پہلوان نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا، گوجرانوالہ کے انعام بٹ نے ترکی میں ہونے والی عالمی بیچ ریسلنگ چمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

90 کلو گرام کیٹگری میں انعام بٹ نے جارجیا کے پہلوان کو 1-3 سے چت کیا۔ فائنل تک پہنچنے کے لیے انعام بٹ نے رومانیہ، ترکی، روس اور یونان کے پہلوانوں کو پچھاڑا۔

انعام بٹ کے گولڈ میڈل جیتنے کی خوشی میں ان کے گھر میں جشن منایا گیا جب کہ علاقے میں دھوم مچ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں