بی جے پی نے نریندر مودی کو انتخابی مہم کی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا

نریندرمودی بھارتی ریاست گجرات میں گزشتہ ایک دہائی سے وزارت اعلیٰ کے عہدے پر براجمان ہیں۔


ویب ڈیسک June 09, 2013
بھارتیہ جنتاپارٹی کے سربراہ راج ناتھ سنگھ نے دو دن جاری رہنے والے اجلاس کے اختتام پر پارٹی کی انتخابی مہم چلانے کی ذمہ داریاں نریندرمودی کو سونپ دیں۔ فوٹو: فائل

بھارتیہ جنتاپارٹی نے گجرات کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کو آئندہ سال ہونے والے انتخابات کے لئے پارٹی کی انتخابی مہم چلانے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کا سربراہ منتخب کر لیا۔

بی جے پی کے سربراہ راج ناتھ سنگھ نے دو دن جاری رہنے والے اجلاس کے اختتام پر پارٹی کی انتخابی مہم چلانے کی ذمہ داریاں نریندرمودی کو سونپ دیں، اس فیصلے کے بعد بی جے پی کے انتخابات جیتنے کی صورت میں نریندر مودی کو وزیر اعظم بھی چنا جا سکتا ہے۔

نریندرمودی بھارتی ریاست گجرات میں گزشتہ ایک دہائی سے وزارت اعلیٰ کے عہدے پر براجمان ہیں، انہیں بی جےپی کے کئی سینئیر رہنماؤں کی مخالفت کے باوجود الیکشن پینل کا سربراہ چن لیا گیا۔ نریندرمودی پر سال 2002 میں گجرات فسادات میں ہزاروں مسلمانوں کے قتل عام کابھی ذمہ دار ٹھہرایاجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں