عراق میں حساس ادارے کے دفترپرخودکش حملہ 7 افراد ہلاک

دھماکا بغداد کے شمال مغرب میں واقع پولیس کے انٹیلجنس محکمہ کے باہر ہوا۔

دھماکا بغداد کے شمال مغرب میں واقع پولیس کے انٹیلجنس محکمہ کے باہر ہوا۔ فوٹو: اے ایف پی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں پولیس کے محکمہ انٹیلجنس پر خودکش بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک جب کہ 16 زخمی ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکا بغداد کے شمال مغرب میں واقع پولیس کے محکمہ انٹیلجنس کے باہر ہوا جب خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی انٹیلجنس محکمہ کی عمارت سے ٹکرا دی، حملے میں کئی پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی لیکن خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملے میں القاعدہ ملوث ہے۔

عراق میں جاری شورش اور فرقہ ورانہ فسادات میں رواں سال اپریل سے اب تک 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
Load Next Story