ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 71 ارب ڈالر فراہم کرنیکا اعلان

اے ڈی بی اور پاکستان کی ترقیاتی شراکت داری 50 سال کے طویل عرصہ کی تاریخ کی حامل ہے، اعلامیہ


Monitoring Desk October 08, 2018
اے ڈی بی اور پاکستان کی ترقیاتی شراکت داری 50 سال کے طویل عرصہ کی تاریخ کی حامل ہے، اعلامیہ۔ فوٹو: فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک نے آئندہ 3 برسوں کے دوران پاکستان کو 7.1 ارب ڈالر کی معاونت فراہم کرنیکا اعلان کردیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کے عہدیدار نے گزشتہ دنوں پاکستان میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار اور دیگر حکام سے ملاقات کی جس میں نئی حکومت کے پہلے 100 روزہ پلان کو سراہا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ 3 سال کے دوران پاکستان میں پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے 7.1 ارب ڈالر کی معاونت فراہم کریگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی کی جانب سے توانائی، بنیادی ڈھانچے، ترقی اور صنعتی اصلاحات کے منصوبہ جات کیلئے تکنیکی و مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی کے نائب صدر وینکائی ژینگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوی توجہ دی جائے گی تاکہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے ڈی بی اور پاکستان کی ترقیاتی شراکت داری 50 سال کے طویل عرصہ کی تاریخ کی حامل ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستانی معیشت کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور مالیاتی خسارے کا سامنا ہے جب کہ نجی شعبے کی ترقی، تجارتی فروغ اور اداروں میں اصلاحات کی فوری ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں