مصر کے ایک گاؤں میں نوجوان لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو مشتعل افراد نے تشدد کرکے ہلاک کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ مصر کے صوبہ مینوفیا کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں مشتعل افراد نے 16 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے شخص کو تشدد کرکے ہلاک کر دیا۔
واضح رہے کہ مصر میں صدر حسنی مبارک کے تختہ اقتدار کے الٹنے کے بعد سے سیکورٹی کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے اور شہریوں کی جانب سے قانون کو ہاتھ میں لینے جیسے واقعات میں خاصا اضافہ ہوا ہے، گزشتہ ماہ بھی حکمراں جماعت اخوان المسلمون کے رہنما کے بیٹے کو مشتعل افراد نے تشدد کرکے ہلاک کر دیا تھا۔