رافیل نڈال نے آٹھویں بارفرنچ اوپن ٹائٹل اپنےنام کرلیا

رافیل نڈال نےاپنےہم وطن ڈیوڈفیررکو 3-6، 2-6، اور 3-6 سے شکست کی دھول چٹائی۔


ویب ڈیسک June 09, 2013
فائنل میں رافیل نڈال نےاپنےہم وطن ڈیوڈفیررکو 3-6، 2-6، اور 3-6 سے شکست کی دھول چٹائی۔ فوٹو: رائٹرز

سابق عالمی نمبرون رافیل نڈال نے ہم وطن ڈیوڈ فیرر کو شکست دے کرآٹھویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

پیرس میں کھیلے گئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں رافیل نڈال نےاپنےہم وطن ڈیوڈفیررکو 3-6، 2-6، اور 3-6 سے شکست کی دھول چٹائی۔ میچ کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جب وہاں موجود شائقین میں سے ایک شخص ہاتھ میں شمع اٹھائے فرانس میں ہم جنس شادی کے حق میں بنائے گئے قانون کا احتجاج کرتے ہوئے ٹینس کورٹ میں داخل ہو گیا، احتجاج کرنے والے شخص اور نڈال کے درمیان چند قدموں کا فاصلہ تھا جب نڈال دوسرے سیٹ کے دوران سروس کر رہے تھے، سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر اس شخص کو نڈال سے دور کر کے کورٹ سے باہر نکالا، میچ دیکھنے کے لئے ہالی ووڈ کے اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اور اولمپک چیمپئن اوسین بولٹ بھی وی آئی پی لاؤنج میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ نڈال سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوویک جوکووچ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں پہنچے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔