کنگنا اورسونم کی ایک دوسرے پرلفظی گولہ باری

میں سونم کپورکی طرح نہیں جو اپنے والد کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، کنگنا


ویب ڈیسک October 08, 2018
سونم اچھی اداکارہ ہیں اورنہ ہی اچھا بولنے والی، کنگنا : فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی دوبولڈ اداکاراؤں کنگنا اورسونم نے ایک دوسرے پرلفظی گولہ باری شروع کردی ہے جس پربالی ووڈ کی نظریں جم گئی ہیں۔

بھاررتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے ہدایت کاروکاس بہل پرجنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کے بعد سونم کپور نے اس سے متعلق اپنی رائے سے آگاہ کیا جس پر ادکارہ کنگنا خاموش نہ رہیں۔

اداکارہ سونم کپورسے ایک تقریب کے دوران کنگنا کی جانب سے ہدایت کار پرجنسی ہراسانی کا الزام عائد کیے جانے سے متعلق پوچھا گیا توانہوں نے کہا کہ کنگنا کی اس طرح کی بہت ساری باتیں کرتی ہیں اور ان کی اس طرح کی باتوں پر کبھی کبھی یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے لیکن اداکارہ کی یہ شعلہ بیانی مجھے پسند آئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کنگنارناوت کا ہدایت کار وکاس بہل پر جنسی ہراسانی کا الزام

جس پراداکارہ کنگنا نے سونم کے اس بیان پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سونم کویہ حق نہیں کہ وہ مجھے یا میری زندگی کے کسی بھی معاملے پربولیں۔ انہوں نے کہا کہ سونم نہ تو اچھی اداکارہ ہیں اور نہ ہی اچھا بولنے والی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں ایسی اداکارہ ہوں جس نے بھارت کی طرف سے متعدد بین الاقوامی اجلاسوں میں شرکت کی ہے اوران اجلاسوں میں مجھے نوجوانوں پراثراندازہونے والی اداکارہ کے طورپرجانا جاتا ہے، میں محنت سے اس مقام پر پہنچی ہوں نہ کہ سونم کپورکی طرح جو اپنے والد کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔