اگر وزیراعظم ہی غدار ہے تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے راجہ فاروق حیدر

پاکستان میں سیاسی قیادت پر غداری کا الزام لگانا مذاق بنا دیا گیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر


ویب ڈیسک October 08, 2018
پاکستان میں سیاسی قیادت پر غداری کا الزام لگانا مذاق بنا دیا گیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر فوٹو:فائل

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم ہی غدار ہے تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آج دو سابق وزرائے اعظم کو غداری کیس میں عدالت بلوایا گیا، اگر وزیراعظم ہی غدار ہے تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے، پاکستان میں سیاسی قیادت پر غداری کا الزام لگانا مذاق بنا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور شاہد خاقان بغاوت کیس میں لاہورہائیکورٹ میں پیش

واضح رہے کہ سابق وزرائے اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور صحافی سرل المیڈا بغاوت کیس میں ہائیکورٹ کے روبرو پیش ہوئے۔ ہائی کورٹ نے تینوں افراد کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔