نواز شریف سیلیفیاں بنانے والوں پر غصہ میں آگئے

بغاوت کیس میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں کی دھکم پیل سے کمرہ عدالت کے دروازے کے شیشے ٹوٹ گئے


ویب ڈیسک October 08, 2018
بغاوت کیس میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں کی دھکم پیل سے کمرہ عدالت کے دروازے کے شیشے ٹوٹ گئے فوٹو:فائل

ANKARA, TURKEY: بغاوت کیس میں پیشی کے موقع پر نواز شریف سیلیفیاں بنانے والوں پر غصہ میں آگئے

سابق وزیراعظم نواز شریف بغاوت کیس میں لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور رہنماؤں کی بڑی تعداد عدالت کے اندر اور باہر موجود تھی۔ رش کی وجہ سے کمرہ عدالت میں بدنظمی دیکھنے میں آئی۔ لیگی کارکنوں کی دھکم پیل سے کمرہ عدالت کے دروازے کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ پولیس اور کارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

نوازشریف کمرہ عدالت داخل ہوئے تو رش میں پھنس گئے جب کہ حبس کی وجہ سے خاتون وکیل بے ہوش ہوگئی۔ مسلم لیگ (ن) کے وکلا نوازشریف کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے تو نواز شریف سیلیفیاں بنانے والوں پر غصہ میں آگئے۔ نواز شریف نے کہا کہ یار سیلفیاں چھوڑو مجھے بیٹھنے کی جگہ دو۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور شاہد خاقان بغاوت کیس میں لاہور ہائیکورٹ میں پیش

کمرہ عدالت میں وکلا کی بڑی تعداد میں موجودگی کی وجہ سے نوازشریف اور شاہد حاقان کو کمرہ عدالت میں پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ تمام کارروائی کے دوران شاہد خاقان عباسی کھڑے رہے جبکہ نواز شریف وکلا کے درمیان پھنس کر بیٹھنے میں کامیاب ہوگئے۔

ہائی کورٹ نے نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور سرل المیڈا کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے کیبنٹ ڈویژن سے بھی تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے درخواست کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |