وزیراعظم کا شکایات سیل بنانے کا فیصلہ عوام براہ راست رابطہ کرسکیں گے

 40 ٹیلی فون لائینوں پر مشتمل شکایات سیل صبح 9 بجے سے دفتری اوقات میں کام کرے گا


ویب ڈیسک October 08, 2018
شکایات سیل 40 ٹیلی فون لائینوں پر مشتمل ہوگا :فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے اپنے دفتر میں شکایات سیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے وہ عوام کی شکایات براہ راست سنیں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عوام کی شکایات کے سننے کے لئے سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے وزیر اعظم اور اراکین قومی اسمبلی عوام کی براہ راست شکایت سنیں گے۔

شکایت سیل 40 ٹیلی فون لائنز پر مشتمل ہوگا اور صبح 9 بجے سے دفتری اوقات میں کام کرے گا، شکایات سیل کوپورے پاکستان سے کالز کی جاسکتی ہیں اور عوام ای میل، واٹس ایپ کے ذریعے بھی رابطہ کرسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں