تھائی دوشیزہ اور اوکاڑہ کے نوجوان کی فیس بک کی دوستی شادی میں بدل گئی

فیس بک پر شروع ہونے والی دوستی ازدواجی زندگی میں بدل گئی


ویب ڈیسک October 08, 2018
تھائی لینڈ کی سوانگ میونسن قبولِ اسلام کرکے فاطمہ اعظم بن گئی۔ فوٹو:اسکرین گریب

تھائی لینڈ کی دوشیزہ سوانگ میونسن محبت کی تلاش میں اوکاڑہ پہنچ گئی اور اسلام قبول کرکے مقامی نوجوان سے شادی کرلی۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بننے والی بیشتر دوستیاں ازدواجی زندگیوں میں تبدیل ہورہی ہیں۔ اوکاڑہ کے اعظم نامی شخص کی دوستی بھی تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی سوانگ میونسن کے ساتھ ازدواجی زندگی میں تبدیل ہوگئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فیس بک پر بلیک میل کرنے والی پشتو گلوکارہ گرفتار

اعظم کی دوستی تھائی لینڈ کی سوانگ میونسن سے فیس بک پر ہوئی جو بڑھتے بڑھتے شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہے۔ تھا ئی لینڈ کی سوانگ میونسن اوکاڑہ کے رہائشی اعظم کی محبت میں اوکاڑہ پہنچ گئی اور اسلام قبول کرکے اپنا نام فاطمہ اعظم رکھ لیا ہے۔ اور دونوں نے اپنی دوستی کو شادی میں تبدیل کرلیا ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: پاکپتن کا نوجوان فن لینڈ سے لڑکی بیاہ کر لے آیا

دوسری جانب اعظم نے اپنی نوبہاتی دلہن کو پاکستانی شہریت دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اعظم نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ ان کی بیوی نے اسلام قبول کرلیا ہے اور اب وہ میری شریک حیات ہیں، فاطمہ کے تھائی لینڈ واپس جانے پر اس کی زندگی کو خطرہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں