چین نے ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا وزیراعظم

پاک چین دوستی مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے، عمران خان


ویب ڈیسک October 08, 2018
چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، وزیر اعظم: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک چین دوستی مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے جب کہ چین ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرخزانہ اسدعمر، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی ، وزیرمنصوبہ بندی سروبختیار، وزیرریلوے شیخ رشید اوردیگراراکین شریک ہوئے۔ اجلاس میں سی پیک سے متعلق دیگرمنصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم کے دورہ چین کی تیاری سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے، پاک چین دوستی مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے جب کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں