خیبرپختونخوا میں صوبائی کابینہ کی حتمی تشکیل کے لئے پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں اتفاق رائے نہ ہو سکا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور جماعت اسلامی کے سینئر رہنما مولانا سراج الحق نے لاہور میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کی اور صوبائی کابینہ کی تشکیل کے معاملات پر غور کیا۔ جماعت اسلامی نے ایک بار پھر وزارت تعلیم کے لئے بھرپور اصرار کیا جب کہ تحریک انصاف تعلیم کی وزارت اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے۔
عمران خان کی صدارت میں ہونے والے تین اجلاسوں کے باوجود دونوں جماعتیں کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکیں، دوسری طرف دونوں جماعتوں کے رہنما کسی ڈیڈ لاک کی تردید کر رہے ہیں۔