خیبرپختونخوا کابینہ کی حتمی تشکیل پر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں ڈیڈلاک برقرار

عمران خان کی صدارت میں ہونے والے تین اجلاسوں کے باوجود دونوں جماعتیں کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکیں.


ویب ڈیسک June 10, 2013
عمران خان کی صدارت میں ہونے والے تین اجلاسوں کے باوجود دونوں جماعتیں کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکیں۔ فوٹو: ایکسپریس

خیبرپختونخوا میں صوبائی کابینہ کی حتمی تشکیل کے لئے پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں اتفاق رائے نہ ہو سکا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور جماعت اسلامی کے سینئر رہنما مولانا سراج الحق نے لاہور میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کی اور صوبائی کابینہ کی تشکیل کے معاملات پر غور کیا۔ جماعت اسلامی نے ایک بار پھر وزارت تعلیم کے لئے بھرپور اصرار کیا جب کہ تحریک انصاف تعلیم کی وزارت اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے۔

عمران خان کی صدارت میں ہونے والے تین اجلاسوں کے باوجود دونوں جماعتیں کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکیں، دوسری طرف دونوں جماعتوں کے رہنما کسی ڈیڈ لاک کی تردید کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں