پولیس نے ہیلی کاپٹر قبضہ میں لے کر سیف علی خان کے کمرشل کی ریکارڈنگ روک دی
سیف علی خان نے کمرشل میں کام کرنا تھا،ہیلی کاپٹراستعمال کرنے کی اجازت نہیں لی گئی
بھارتی اداکار سیف علی خان کے ایک کمرشل کی ریکارڈنگ اس وقت منسوخ کی گئی جب پولیس نے کمرشل کے لیے استعمال ہونے والے ہیلی کاپٹر کو قبضے میں لے لیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اے ڈی فلمز کے تحت بننے والے کمرشل میں ریاست راجستھان کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ہیلی کاپٹر کو استعمال کیا جانا تھا تاہم ریکارڈنگ اس وقت عین موقعے پر روک دی گئی جب پولیس نے ہیلی کاپٹر کو قبضے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق کمرشل کے لیے شوٹنگ میں ہیلی کاپٹر کے استعمال کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
پولیس نے قبل ازیں ہیلی کاپٹر کے لیے بنائے گئے ہیلی پیڈ کو ختم کیا تاہم اس کے باوجود ہیلی کاپٹر نے لینڈنگ کی جس پر پولیس نے ہیلی کاپٹر کو قبضے میں لے لیا اور کمرشل کے لیے لاجسٹک امور کے ذمے دار اجے شرما کو گرفتار کرلیا۔ اس کمرشل میں اداکار سیف علی خان نے کام کرنا تھا تاہم کئی گھنٹوں کے انتظار کے باوجود انھیں مایوسی ہوئی۔