اردوکے فروغ کیلیے انجمن کومزید کام کرنیکی ضرورت ہے ایڈمنسٹریٹر

بابائے اردو مولوی عبدالحق کی برسی کے موقع پرتقریب سے محمد حسین...

مولوی عبدالحق کی برسی پر ایڈمنسٹریٹرمحمدحسین سید،اظفر رضوی اور دیگرانکے مزارپر پھول چڑھارہے ہیں ۔ فوٹو: راشد اجمیری/ایکسپریس

ایڈمنسٹریٹربلدیہ عظمیٰ محمد حسین سید نے انجمن ترقی اردو کی گرانٹ ا س سال سے30لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے سالانہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں سے 50فیصدرقم دسمبر 2012سے قبل ادا کردی جائے گی ،اس بات کا اعلان انھوں نے بابائے اردو مولوی عبدالحق کی51 ویں برسی کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


محمدحسین سید نے کہا کہ نئی نسل میں اردو ادب کا شوق اجاگر کرنے کیلیے موثر طریقے سے ادبی محافل کا انعقاد اورپرکشش انداز سے کتابوں کی اشاعت کرنا ہوگی ،تقریب کا اہتما م انجمن ترقی اردو پاکستان اور وفاقی جامعہ اردو کے تعاون سے کیا گیا تھا، تقریب میں انجمن ترقی اردو کے صدر وچیئرمین سینیٹ جامعہ اردو آفتاب احمد خان، نائب معتمد اظفررضوی ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید ، وائس چانسلر وفاقی جامعہ اردو و جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر ،اساتذہ کرام اور تدریسی وغیر تدریسی عملے کی بڑی تعداد موجود تھی۔

وفاقی جامعہ اردو کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ آفتاب احمدخان نے کہا کہ اردو دنیا کی عظیم زبانوں میں سے ایک اورچوتھی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے اس کی ہم گیر مقبولیت،وسعت وعلمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا،انجمن ترقی اردو کے نائب معتمد اظفر رضوی نے کہا کہ بابائے اردو نے اردو زبان کی ترقی و ترویج کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کردی ، زبان صرف اظہار خیال ہی کا ذریعہ نہیں ہوتی بلکہ قوموں کی زندگی میں تہذیب کا درجہ رکھتی ہے،اس موقع پربابائے اردو مولوی عبدالحق کے مزار پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story