سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے اور نہ اسے ڈھال بنائیں گے شاہ محمود قریشی

شہباز شریف کی گرفتاری پر صرف اپوزیشن کا نکتہ نظر سننے سے سیاسی انتقام ہی لگے گا، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک October 08, 2018
قومی احتساب کے عمل کو ٹھوس اور شفاف طریقے سے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں، وزیر خارجہ (فوٹو: فائل)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری کو سیاسی انتقام کہنا سراسر غلط ہے ہم نہ سیاسی انتقامی کارروائی پر یقین رکھتے ہیں اورنہ ہی اسے ڈھال بنائیں گے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان دونوں کہتے ہیں احتساب کا عمل شفاف ہونا چاہیے، اب جب احتساب شروع ہوا ہے تو سیاسی انتقام کے نعرے لگائے جارہے ہیں، شہباز شریف کی گرفتاری کو سیاسی انتقام کہنا مناسب نہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہبازشریف کی گرفتاری سیاسی انتقام کی کڑی ہے

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماضی میں ملک کے اداروں کو نقصان پہچانے والی قوتوں نے اپنے کاموں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی اور سیاسی انتقام کو ڈھال کے طور پر پیش کیا لیکن ہم نہ سیاسی انتقامی کارروائی پر یقین رکھتے ہیں اور نہ ہی اسے ڈھال بنائیں گے، سیاسی انتقام نہ ہمارا مقصد تھا اور نہ ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نیب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جارہا ہے

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنا نکتہ نظر پیش کر کے شوروغل کرتی ہے، حکومتی ارکان کا موقف نہیں سنتی، صرف اپوزیشن کا نکتہ نظر سننے سے شہباز شریف کی گرفتاری سیاسی انتقامی کارروائی ہی لگے گی، حکومتی نکتہ نظر سے تصویر کا دوسرا رخ بھی قوم کے سامنے آنا چاہیے، پوری قوم احتساب کے عمل کو ٹھوس اور شفاف طریقے سے بڑھتا دیکھنا چاہتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |