حیدرآباد میں سرکاری ڈرائیور راتوں رات کروڑ پتی بن گیا
اے ٹی ایم سے رقم نکلوائی تو اکاؤنٹ میں مزید 4 کروڑ 99 لاکھ روپے موجود تھے، پردیپ کمار
ISLAMABAD:
سرکاری ڈرائیور پردیپ کمار نے اکاؤنٹ سے رقم نکلوائی تو اس کے اکاؤنٹ میں 5 کروڑ روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں فالودہ بیچنے والے شخص کے اربوں پتی بننے کے بعد اب حیدرآباد کے ایک سرکاری ڈرائیور کے کروڑ پتی بننے کا انکشاف ہوا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بینک اکاؤنٹ کی معلومات دینے والا شخص 20 لاکھ روپے سے محروم
کنٹونمنٹ بورڈ کے ڈرائیور پردیپ کمار کا کہنا ہے کہ اس کے اکاؤنٹ میں صرف 18 ہزار روپے موجود تھے اور جب میں نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوائی تواے ٹی ایم سلپ پر بھاری بھرکم بیلنس دیکھ کر پریشان ہوگیا، سلپ کے مطابق میرے اکاؤنٹ میں 4 کروڑ 99 لاکھ روپے کی رقم مزید موجود تھی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فالودہ بیچنے والا ارب پتی بن گیا
پردیپ کے مطابق میں معمولی سا ڈرائیور ہوں اور اتنی بڑی رقم دیکھ کر ہواس کھو بیٹھا ہوں، تاہم کسی بھی کارروائی سے بچنے کے لئے اکاؤنٹ میں رقم کی موجودگی سے متعلق بینک عملے کو آگاہ کردیا ہے۔