ہریتھک روشن کا جنسی ہراسانی میں ملوث ہدایت کار کی فلم چھوڑنے کا اعلان

میں ایسے شخص کے ساتھ کام نہیں کرسکتا جو کسی بھی طرح بداخلاقی میں ملوث ہو، ہریتھک روشن


ویب ڈیسک October 08, 2018
میں ایسے شخص کے ساتھ کام نہیں کرسکتا جو کسی طرح کی بداخلاقی میں ملوث ہو، اداکار (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتھک روشن نے اپنی نئی آنے والی فلم 'سپر 30' کے ہدایتکار وکاس بہل پر جنسی ہراسانی کے الزام کی وجہ سے فلم چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میرے لیے نا ممکن سی بات ہے کہ میں ایسے شخص کے ساتھ کام کروں جو کسی طرح کی بد اخلاقی میں ملوث ہو، میں اپنی فلم 'سپر 30' کے ہدایتکار وکاس بہل سے درخواست کرچکا ہوں کہ وہ اس معاملے پر حقیقت سامنے لائیں۔



ہریتھک نے یہ بھی لکھا کہ یہ معاملہ رفع دفع نہیں ہونا چاہیے اور ذمہ داروں کو سخت سزا ملنی چاہیے اور جنسی استحصال کا شکار ہونے والے شخص کو اتنا طاقتور بنانا چاہیے کہ وہ اس معاملے پر مزید آواز اُٹھا سکے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ہریتھک کی پاپڑ بیچنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم''کوئین''کے ہدایت کار وکاس بہل پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے صرف مجھے نہیں بلکہ دیگر خواتین کو بھی جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |