
حلف برداری كی تقریب گورنر ہاؤس كوئٹہ میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء اور اراكین اسمبلی نے شركت كی، گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی نے کابینہ میں شامل ہونے والے 2 وزراء سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں محمد خان اتمانخیل جن کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی جب كہ عمر جمالی كا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔ بلوچستان کابینہ میں 2 وزراء کے شامل ہونے كے بعد كابینہ كے اركان كی تعداد 14 ہوگئی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔