کپل شرما کا ایک بار پھر سنیل گروور کے ساتھ نئے شو کا اعلان

ہمارے درمیان معاملات ویسے نہیں جیسا کہ سوشل میڈیا پر بتائے جاتے ہیں، کپل شرما


ویب ڈیسک October 08, 2018
سارے تنازعات غلط خبروں سے جنم لیتے ہیں، کپل شرما (فوٹو: فائل)

معروف بھارتی اداکار و ٹی وی شو کے میزبان کپل شرما نے ایک بار پھر کامیڈین سنیل گروور (ڈاکٹر گلاٹی) کے ساتھ نئے شو میں واپسی کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما نے اپنی نئی آنے والی فلم کی تشہیر کے دوران انکشاف کیا کہ سنیل اور میں بھائی چارے کے ایسے بندھن سے جڑے ہیں جہاں تنازعات نہ ہونے کے برابر ہیں جب کہ چند روز پہلے بھی ہم ساتھ ہی تھے ہم نے ساتھ بیٹھ کر ہنسی مذاق میں اپنے اگلے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

کپل شرما نے مزید کہا کہ سارے تنازعات غلط خبروں سے جنم لیتے ہیں ہمارے درمیان معاملات ویسے نہیں ہیں جیسا کہ سوشل میڈیا پر بتائے جاتے ہیں ہم بہت جلد ایک ساتھ کامیڈی شو میں نظر آنے والے ہیں۔

یہ پڑھیں: کپل شرما کو وزن بڑھنے کے باعث پہچاننا مشکل

واضح رہے کہ کپل شرما ساتھی فنکار سنیل گروور (ڈاکٹر گلاٹی) سے لڑائی اور سابقہ گرل فرینڈ اور صحافی کے ہراساں کرنے کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے اور خراب صحت کی وجہ سے انتظامیہ کو پروگرام کی ریکارڈنگ کو کئی بار منسوخ بھی کرنا پڑا جس کے بعد انتظامیہ نے شو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |