جمعۃ الوداع آج عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جائیگا


امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی آج جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا۔ فوٹو: فائل
اس سلسلے میں مرکزی القدس ریلی نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی جہاں کانفرنس منعقد ہوگی، یہ بات آئی ایس او کے مرکزی صدر اطہر عمران، ڈویژنل صدر محمد رضوی اور صوبائی نائب صدر الیاس حسین نے جمعرات کو منعقدہ پریس کانفرنس میں بتائی۔