جلد کی حفاظت ضروری ہے

گھر میں رہنے اور باہر جانے والی عورتوں جیسے پڑھائی یا ملازمت پیشہ خواتین کو بھی جلد کی حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے۔


سحرش پرویز October 09, 2018
گھر میں رہنے اور باہر جانے والی عورتوں جیسے پڑھائی یا ملازمت پیشہ خواتین کو بھی جلد کی حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے۔ فوٹو: فائل

خواتین کی ایک بڑی تعداد یہ سمجھتی ہے کہ فیشل صرف پیسے کا ضیاع ہے، لیکن ایسا نہیں ہے۔ فیشل آپ کی چہرے کی جلد کے لیے بہت مفید ہے۔ یہ مرجھائی ہوئی جلد کو تر و تازہ بنا دیتا ہے۔

آپ کی جلد کو صحت مند اور فریش رکھنے میں اہم کردار فیشل ہی کا ہے۔ یہ ہماری جلد کو صاف اور تازہ رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ فیشل صرف چہرہ نہیں، بلکہ ہاتھوں کی صفائی کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔ یہ جلد کا میل کچیل صاف کرتا ہے جس کی ضرورت ہر ایک کو ہوتی ہے۔

گھر میں رہنے اور باہر جانے والی عورتوں جیسے پڑھائی یا ملازمت پیشہ خواتین کو بھی جلد کی حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے اور خاص طور پر باہر جانے والی خواتین کو ہمہ وقت گرد و غبار، دھوپ اور ٹریفک کے دھوئیں کا سامنا رہتا ہے جو ان کی جلد کو خراب کرتا ہے۔ ایسی خواتین کی جلد میں ایکنے کے مسائل زیادہ دیکھنے میں آتے ہیں۔

جلد اگر زیادہ خراب ہوجائے تو خواتین اور لڑکیاں بہت پریشان ہوجاتی ہیں، اس لیے اپنی پریشانی کو نہ بڑھائیں اور ضرورت کے مطابق فیشل کریں۔ ضروری نہیں کہ آپ کسی بیوٹی پارلر جاکر فیشل کروائیں بلکہ گھر میں بھی اپنی جلد کی حفاظت اور اس کی دل کشی برقرار رکھنے کی کوشش کرسکتی ہیں۔ اس کے لیے آپ کو فیشل کا طریقہ سیکھنے کی ضرورت ہے۔

کسی اچھے بیوٹی پارلر جاکر اپنے چہرے کو صاف کروانے سے آپ کو یہ اندازہ ہوجائے گا کہ کون کون سی بیوٹی پروڈکٹس آپ کی جلد کے لیے مناسب ہیں اور کس طریقے سے آپ انگلیوں کی پوروں کی مدد سے اپنے چہرے کا مساج کرسکتی ہیں جس سے جلد کا میل کچیل صاف ہو جاتا ہے۔

اگر آپ نے بیوٹی پارلر جانے کا ارادہ کر ہی لیا ہے تو یہ بات سب سے ضروری ہے کہ بیوٹیشین کو اپنی اسکن کے بارے میں بتائیں اور یہ بھی جانیے کہ کونسا فیشل آپ کی اسکن کے حساب سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کی اسکن بہت خراب نہیں ہے تو آپ مہینے میں ایک بار پارلر سے فیشل کروا سکتی ہیں۔ لیکن اگر آپ کی اسکن کافی حد تک خراب ہے اور آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے چہرے کو اچھی طرح فیشل کی ضرورت ہے تو ہفتے میں ایک بار پارلر کا رخ ضرور کریں۔

چند دنوں میں آپ خود اپنے چہرے میں تبدیلی محسوس کریں گی جب آپ کے چہرے سے ہر قسم کا میل کچیل صاف ہوجائے گا اور آپ کا چہرہ ایک دم تر و تازہ معلوم ہو گا تو آپ خود گھر پر فیشل کرسکتی ہیں اور اپنی جلد کی حفاظت یقینی بنا سکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں