بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ طوفان کی شکل اختیار کر گیا

’’لوبان‘‘ عمان اور یمن کے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے، کراچی کو کوئی خطرہ نہیں۔


Staff Reporter October 09, 2018
24 گھنٹو ں کے دوران طوفان کی شدت میں اضافہ ہوگا، تیز ہوائیں اور طوفانی بارش متوقع۔ فوٹو :فائل

بحیرہ عرب میں ہواکا کم دباؤ طوفان کی شکل اختیار کرگیا جب کہ طوفان کو باقاعدہ طور پر لوبان کا نام دے دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ٹروپیکل وارننگ سینٹر عبدالقیوم بھٹو کے مطابق بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں کافی بڑے رقبے پر موجود ہوا کا کم دباؤ طوفان میں ڈھل گیا ہے ، ہواکے کم دباؤ سے طوفان میں تبدیل ہونے کے بعد سمندری طوفان کو لوبان کا نام دیا گیا ہے۔

سمندری طوفان کا متوازی سمت میں سفرجاری ہے اور پاکستانی ساحلوں سے اس کا فاصلہ بتدریج کم ہور ہا ہے ، اس وقت کراچی سے 1508کلومیٹر کی دوری پر ہے جبکہ گوادر کے ساحل سے سمندری طوفان کا فاصلہ تقریبا 1430کلومیٹر ہے۔

ڈائریکٹر ٹروپیکل سائیکلون کے مطابق سمندری طوفان کا رخ جنوب مشرق میں عمان اوریمن کی بندرگاہوں کی جانب ہے اور آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اس کی شدت میں اضافہ ہوگا اور وہ ٹروپیکل اسٹورم میں تبدیل ہوجائے گا ،جس کے باعث طوفان کے گردونواح میں غیر معمولی تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ طوفانی بارش ہوسکتی ہیں۔

عبدالقیوم بھٹو کے مطابق سمندری طوفان لوبان کے ٹریک کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔