
اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کو جہاز میں منتقل کرنے والی راہداری گرگئی تاہم خوش قسمتی سے اس وقت تک تمام مسافر طیارے میں سوار ہوچکے تھے۔ گلف ائیرلائن کا طیارہ جیسے ہی پرواز کیلئے مسافروں کو جہاز میں منتقل کرنے والے برج نمبر فائیو سے الگ ہوا تو وہ پل گر گیا جس کے نتیجے میں سول ایوی ایشن کا آپریٹر زخمی ہوگیا۔ گلف ائیرلائن کی پرواز نمبر جی ایف 771 اسلام آباد سے بحرین جارہی تھی۔

ایو بریج کو آپریٹ کرنے والا آپریٹر محمد مدثر پل پیچھے ہٹا رہا تھا کہ اس دوران پل گرگیا۔ برج اور شیشے ٹوٹنے سے آپریٹر محمد مدثر زخمی ہوگیا۔ امدادی اہلکار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور کارروائیاں کیں۔ ریسکیو آپریشن کے بعد طیارے کو بحفاظت منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔