روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی ڈالر 136 روپے سے بھی تجاوز کرگیا

ڈالر کی قدر بڑھنے کا سبب آئی ایم ایف کی متوقع شرائط پر مزید ڈی ویلیوایشن ہے، ذرائع


ویب ڈیسک October 09, 2018
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں11روپے75 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ فوٹو: فائل

امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 136 روپے سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

[poll id="1452"]

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کے فیصلے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 11 روپے75 پیسے کا اضافہ ہوگیا، ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 136 روپے 75 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے کا سبب آئی ایم ایف کی متوقع شرائط پر مزید ڈی ویلیوایشن ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے وزیراعظم نے مذاکرات کی منظوری دیدی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں