سندھ حکومت کی کارکردگی صفر ہے چیف جسٹس

لوگ کہتے رہیں کہ حدود سے تجاوز کر رہا ہوں، جسٹس ثاقب نثار

میں خود تھر جاکر بیٹھ جاوٴں گا، جسٹس ثاقب نثار فوٹو: فائل

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سندھ حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے تھر میں غذائی قلت سے 400 بچوں کی اموات پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔


چیف جسٹس نے ایڈیشنل سیکرٹری صحت سندھ سے استفسار کیا کہ اتنے عرصے سے یہ مسئلہ درپیش ہے حل کیوں نہیں ہورہا؟، عدالت کو رپورٹس نہیں مسئلے کا حل چاہیے، لوگ کہتے رہیں کہ حدود سے تجاوز کر رہا ہوں، اپنے لوگوں کو مرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا، میں خود تھر جاکر بیٹھ جاوٴں گا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تھر کا اصل مسئلہ کوئی بیان نہیں کرتا، کوئی غذائی قلت سے مر رہا ہے کوئی ناقص علاج معالجے سے، تھر والوں کو گھر، پانی اور خوراک دینا کس کی zمہ داری ہے؟ ۔ حکومتی رپورٹ کے مطابق تو سب اچھا ہے لیکن سندھ حکومت کی کارکردگی زیرو ہے۔
Load Next Story