سنا ہے ڈالر 140 روپے تک جائے گا وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی

یہ وقت قوم کے لیے مشکل ہے لہذا تھوڑا سا مشکل وقت برداشت کرلیں، علی زیدی


ویب ڈیسک October 09, 2018
یہ وقت قوم کے لیے مشکل ہے لہذا تھوڑا سا مشکل وقت برداشت کرلیں، علی زیدی۔ فوٹو : فائل

وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی کا کہنا ہے کہ میں نے سنا ہے ڈالر 140 روپے تک جائے گا جب کہ یہ وقت قوم کے لیے مشکل ہے لہذا تھوڑا سا مشکل وقت برداشت کرلیں۔

[poll id="1452"]

کراچی میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سنا ہے ڈالر 140 روپے تک جائے گا جب کہ 100 دن بعد میری وزارت میں واضح فرق نظر آئے گا، جو کام ہوا ہوگا آپ کو نظر آئے گا، ملک کی بندرگاہوں کو منافع بخش بناؤں گا۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ اور سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی انتخابات سے پہلے میرے پاس آئی تھی، اب تو ان جے آئی ٹیز کے عدالت میں جمع ہونے کا انتظار کر رہا ہوں جب کہ جے آئی ٹی میں جن لوگوں کے نام ہیں ان کو بھی تو پکڑیں۔

صحافی کی جانب سے سوال پر کہ یہ کسی تبدیلی ہے کہ گیس کے نرخ بڑھا دیے، علی زیدی نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ مشکلات ہوں گی، مشکل تو مجھے بھی ہورہی ہے، وزیر کی تنخواہ بھی کسی سے چھپی ہوئی نہیں، یہ وقت قوم کے لیے مشکل ہے لہذا تھوڑا سا مشکل وقت برداشت کرلیں، تھوڑا صبر کریں آگے بہت اچھا وقت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں