قلت آب کے ذمے دار افسران کیخلاف کارروائی کی جائے شرجیل میمن
ٹنڈو جام کے لیے واٹر سپلائی، کیڈٹ کالج اور گرلز کالج کے میگا پروجیکٹس کا اعلان
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے شہریوں اور کاشتکاروں کی جانب سے قلت آب کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری آب پاشی سے ذمے دار افسران کیخلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔
وہ سابقہ ضلع ناظم سیکریٹریٹ حیدرآباد میں وفاقی، صوبائی محکموں کے ڈویژنل و ضلعی افسران اور شہریوں کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں ایم این اے سید امیر علی شاہ جاموٹ، قائم مقام کمشنر حیدرآباد ساجد جمال ابڑو، ڈی سی حیدرآباد محمد نواز سوھو، ایڈمنسٹریٹر ایچ ایم سی سید برکات احمد رضوی، ایم ڈی واسا سلیم الدین، سی ای ایریگیشن جنید میمن اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔
صوبائی وزیر نے ٹنڈو جام کیلیے واٹر سپلائی، کیڈٹ کالج اور گرلز کالج کے میگا پروجیکٹس کا اعلان کیا جو 2013-14 کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں میں شامل کیے جائیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کسی بھی اسکول میں اساتذہ یا دیگر عملہ غیر حاضر پایا گیا یا کسی نا خوشگوار واقعے کی صورت میں متعلقہ افسران ذمے دار ہوں گے۔ انھوں نے حیسکو حکام کو ہدایت کی کہ دیہاتوں میں جلے ہوئے ٹرانسفارمرز فوری طور پر تبدیل کیے جائیں۔ انھوں نے حیدرآباد کی انتظامیہ کو منشیات کے خلاف ایک ہفتے کی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔